‘کبھی ایسی مہمان نوازی کا نہیں سوچا تھا’، بھارتی صحافی وکرانت گپتا پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے پاکستان آنے والے نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا پاکستانی عوام کی میزبانی دیکھ کر دنگ رہ گئے اور تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

وکرانت گپتا کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر گھومتے دیکھا جا سکتا ہے جہاں شہری ان کا نام لے کر نعرے لگاتے نظر آئے اور انہیں سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستانی عوام ان کی ایسے میزبانی کریں گے کیونکہ وہ ایک عام سے صحافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سے صرف انہیں ہی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پیار مل رہا ہے اور وہ یہ دیکھ کر بہت حیران ہیں۔

وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی ٹیم انڈیا سے میچ ہار کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئی ہے پاکستانی عوام ویرات کوہلی اور روہت شرما کے حق میں بات کر رہے ہیں۔ لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اتنا پیار ملا جتنا سوچا بھی نہیں تھا۔

 واضح رہے کہ وکرانت گپتا نے بھارتی  ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے سوال پر بتایاکہ ’میں پاکستان اکیلا آیا ہوں اس لیے میری کوئی خاص اہمیت نہیں لیکن بھارت کی پوری ٹیم ہے جس کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان  نہ آنے کی وجہ صرف یہ نہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان میں غیر محفوظ ہے، وجہ یہ بھی ہےکہ  دونوں ملکوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں  اور اس رشتے کو سدھارنےکی کسی نے کوشش بھی نہیں کی، میں اس کے لیے کسی ایک کو  قصور وار نہیں ٹھہراتا‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت