وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپیئن مہک مقبول کے درمیان ہفتے کے روز شطرنج کا مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شطرنج کی بین الاقوامی تنظیم 100سال مکمل ہونے پر کون سا ریکارڈ بنائے گی؟
یاد رہے کہ مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ سندھ حکومت کے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔
مزید پڑھیے: ایلون مسک نے شطرنج کے کھیل کو ’ہلکا‘ لے لیا، گرینڈ ماسٹرز کا شدید ردعمل
وزیراعلیٰ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مراد علی شاہ اور مہیک مقبول کے مابین یہ دلچسپ مقابلہ ہفتے کی سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔