لکی مروت آپریشن: سی ٹی ڈٰی انسپیکٹر شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

منگل 25 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لکی مروت میں پہاڑ خیل تھل میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے دوران سی ٹی ڈی انسپیکٹر شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دو دہشت گرد مارے گئے۔

 سی ٹی ڈی کی پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیل بنیادوں پر تصدیق ہو کرعلاقہ تھانہ لکی پہارخیل تھل  میں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ ٹیم جب مطلوبہ مقام پر پہنچی تو مخالف سمت سے جوانوں پر ہینڈ گرینیڈ، بم بلاسٹ  سے حملہ اور  فائرنگ کردی گئی۔

اپنی حفاظت اور دہشت گردوں کی گرفتاری کی خاطر آپریشن ٹیم کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مطلوب 2 اہم دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد پولیس پر ہینڈ گرینیڈ حملوں، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بم دھماکوں میں بھی ملوث تھے جن کی پہچان پہاڑ خیل کے رہائشیوں انور عرف خانی ولد عنایت اللہ اور نعمان  ولد عرب خان کے ناموں سے ہوئی۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوئے۔ دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینڈ پھینکے جانے اور  فائرنگ سے آپریشن ٹیم  کے ایک سی ٹی ڈی انسپکٹر جاوید اقبال اور ایک اہلکار عرفان  زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی، مقامی پولیس اور پاک فوج کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمش محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے