چیمپیئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا؟ فیصلہ ہوگیا

اتوار 2 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے آخری میچ کے بعد سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی

آج گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی ہے، جس کے بعد بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5 مارچ کو ہوگا۔

چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو فائنل ٹاکرا دبئی میں ہوگا۔ لیکن اگر بھارت سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گیا تو فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر انوشکا شرما کا اظہار مایوسی، ویڈیو اور تصاویر وائرل

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان ہے، تاہم پاکستانی ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp