بھارت میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی، ریسکیو آپریشن ختم

اتوار 2 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کے دور افتادہ گاؤں میں برفانی تودہ گرنے کے بعد شروع کیا جانے والا آپریشن آٹھویں اور آخری لاش ڈھونڈ نکلانے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔

ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ میں تبت کی سرحد پر منا گاؤں کے قریب جمعہ کو برفانی تودہ گرنے سے 54 سے زائد مزدور برف اور ملبے تلے دب گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: دیر میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد جاں بحق

امدادی ٹیمیں برف اور ملبے تلے دبنے والوں میں سے متعدد کارکنوں کو بچانے میں کامیاب ہو گئی تھیں، تاہم بعد میں بچ جانے والے  مزدوروں میں سے 4 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

مزدورں کی تلاش کے لیے ڈرون پر سسٹم استعمال کیا گیا، جبکہ متعدد ڈرونز کے علاوہ ایک ریسکیو ڈاگ بھی اس آپریشن میں شامل تھا۔

اسپتال میں زیر علاج ایک مزدور انیل کے مطابق یہ ایسا تھا جیسے غیب سے کوئی بچانے آگیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم برف میں دبے ہوئے تھے، ہمیں زندہ رہنے کی کوئی امید نہیں تھی، مگر اب زندہ رہنا ایک خواب کی طرح محسوس ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں برفبانی تودہ جمعے کر روز صبح اس وقت مزدورں پر آن گرا تھا جب وہ سوئے ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ہمالیہ کے بالائی علاقوں میں، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ عام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ناران میں برفانی تودہ گرنے سے 20 ہوٹل متاثر، امدادی سرگرمیوں میں دشواری

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی موسمی واقعات کو مزید سنگین بنا رہی ہے، جب کہ ہمالیہ کے نازک خطوں میں ترقی کی بڑھتی ہوئی رفتار نے جنگلات کی کٹائی اور تعمیرات سے ہونے والے نقصان کے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان