آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ آسٹریلوی بلے باز میتھیو شارٹ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
میتھیو شارٹ کو اس ہفتے کے شروع میں ٹانگ پر چوٹ لگی تھی، نتیجتاً وہ اب اسکواڈ کا حصہ نہیں رہیں گے۔ ان کی جگہ آسٹریلیا نے کوپر کونولی کو طلب کیا ہے جو 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیےکیا آسٹریلوی بلے باز میتھیو شارٹ سیمی فائنل نہیں کھیل پائیں گے؟
آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی سکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیےچیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا
ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو شیڈول ہے۔