ماہ رمضان میں مسجدِ نبوی کا پر کیف ماحول زائرین کو اسیر بنادیتا ہے، عصر کی نماز کے فوراً بعد حرم میں افطاری کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں، دستر خوان بچھا دیے جاتے ہیں، اور جیسے جیسے سورج غروب ہوتا جاتا ہے، ویسے ویسے تیاریاں زور پکڑ لیتی ہیں، دستر خوانوں پر افطاری کا سامان رکھ دیا جاتا ہے، مغرب کے اذان کے قریب قہوہ اور زمزم زائرینِ حرم کے سامنے رکھ دیے جاتے ہیں، روزہ کھولنے کے بعد مسجد نبویﷺ میں کام کرنے والے چاق وچوبند نوجوان صفائی کے کام میں جت جاتے ہیں، نماز کھڑے ہونے تک چند ہی منٹوں میں صفائی مکمل ہوجاتی ہے۔