محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے فارغ کرکے سلمان علی آغا کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا، جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ یہ بات واضح رہے کہ محمد رضوان ایک روزہ کرکٹ میں کپتانی جاری رکھیں گے

یہ بھی پڑھیے: موجودہ حالات میں پاکستان کی بہترین ٹیم منتخب کی، کوچ عاقب جاوید نے تنقید کو مسترد کردیا

لاہور میں سلمان علی آغا کے ہمراہ قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کی جس میں یہ اعلان کیا، ساتھ انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی20 اور ایک روزہ ٹیم کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (وائس کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، جہانداد خان، حسن نواز، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

عاقب جاوید نے ون ڈے کرکٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (وائس کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، انعام الحق، خوش دل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی کو ایک نئی سمت لے کر جانا چاہتے ہیں اس لیے نئے کپتان کا انتخاب کیا تاکہ آنے والے ایونٹس میں پاکستان کو ایک مضبوط ٹیم بننے میں مدد ملے۔

انہوں  نے کہا کہ کچھ چیلنجز ہیں جو نظر آتے ہیں، مثلاً ہمارے پاس آل راؤنڈرز کی کمی ہے، شاداب خان کی پرفارمن انجریز کی وجہ سے خراب رہی تاہم اب اتنی لمبی باؤلنگ کے بعد ان کی کارکردگی سے متعلق خدشات دور ہوچکے ہوں گے۔

انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ میں بحیثیت ہیڈ کوچ اس کارکردگی کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

اس موقع پر نومنتخب کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم کی قیادت کے لیے میرا انتخاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ساتھ یہ میرے لیے چیلنج بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی ہے کہ ٹیم میں نوجوانوں کو لے کر آئیں جو ڈومیسٹک میں یہ کرکٹ کھلتے ہیں اور آگے بھی ہم نے انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں استعمال کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی