عمران خان کے کان میں تکلیف ہے نہ دماغ میں انفیکشن، علیمہ خان

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کہا ہے کہ عمران خان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ ان کے دماغ میں انفیکشن ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان  صحت مند لگ رہے تھے، خوش بیٹھے تھے لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ باہر ہم کتنا پریشان تھے، ان کو تو نہیں پتا کہ باہر ان کی صحت  کے بارے میں کس قسم کی افواہیں پھیلائی جارہی تھیں، ان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ جو لوگ ان کی صحت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ یہ بتا دیا کریں کہ ان کے ذرائع کیا ہیں، ہم ہمیشہ سنتے ہیں کہ لوگوں کے پاس ذرائع ہیں تو وہ ہمیں بھی بتا دیں کیوں کہ ہمارے پاس کوئی ذرائع نہیں ہیں کہ عمران خان کی صحت کا پوچھیں، ہم اگر جیل سپرینٹنڈنٹ کو بھی فون کریں تو وہ ہمارا فون اٹینڈ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر عمران خان کے کان پر بات کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر باتیں چل رہی ہیں کہ عمران خان کے دماغ میں انفیکشن  چلا گیا ہے، یہ لوگ کیا بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کچھ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھمکی دی گئی کہ آپ کی اے آئی ویڈیوز بنا لیں گے، علیمہ خان

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کچھ ہونا بھی نہیں چاہیے، اگر یہ عمران خان کے ساتھ کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو یہ بھول جائیں، ہم اور سارے پاکستانی عمران خان کی حفاظت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ