سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ڈائریکٹر جنرل (جوڈیشل ونگ) تعینات کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ججز اختیارات کیس مقرر نہ کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس عہدے سے فارغ
نذرعباس کو گریڈ 21 میں 6 ماہ کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وہ آئینی نوعیت کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے بینچ میں لگانے کی وجہ سے معطل بھی رہے۔
ان کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جو 27 جنوری کو واپس لے لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیے: سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا
25 فروری کو نذر عباس کی ریٹائرمنٹ کے موقعے پر چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے انہیں یادگاری شیلڈ بھی دی تھی۔