کراچی: چینی شہریوں کو کرائے پر مکان دینا مالک مکان کو مہنگا پڑگیا

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، اور سندھ ہائیکورٹ نے اس کیس میں ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف

سندھ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہے ہیں، پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اہلکاروں کے لیے گھر میں جگہ بنائی جائے۔

وکیل نے کہاکہ اہلکاروں کا روز کا خرچہ بھی مکان مالک کو اٹھانے کا کہا جارہا ہے، حالانکہ درخواست گزار کا گھر حساس مقام کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ درخواست گزار کے گھر کے اندر پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیا جائے، کرائے داروں کی سیکیورٹی کے لیے مکان مالک کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے۔

دوران سماعت جج نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کو سیکیورٹی نہیں چاہیے تو آپ اپنی ذمہ داری پر سیکیورٹی کی فراہمی ختم کردیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہم نے سیکیورٹی سے انکار نہیں کیا، لیکن پولیس اہلکاروں کو گھر کے اندر رہائش نہیں دی جاسکتی، پولیس اہلکار رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ لگا کر رہ سکتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے گھر میں داخلے سے رہائشیوں کی پرائیویسی متاثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں چینی سرمایہ کاروں کا عدالت سے رجوع، سندھ حکومت اور پولیس کا ردعمل سامنے آگیا

بعد ازاں عدالت نے عدالت نے حکم امتناع میں 8 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp