چینی سرمایہ کاروں کا عدالت سے رجوع، سندھ حکومت اور پولیس کا ردعمل سامنے آگیا

ہفتہ 25 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی سرمایہ کاروں کی جانب سندھ پولیس پر بھتہ خور اور ہراسانی کا الزام لگانے اور عدالت سے رجوع کرنے پر سندھ حکومت، سندھ پولیس اور صوبائی وزارت داخلہ کا ردعمل آگیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کچھ ایس اوپیز طے ہیں، یہ ایس اوپیز چینی قونصلیٹ اور پولیس نے مل کربنائی ہیں، ان کے تحت وہ جب بھی گھر سے باہر نکلنے پر بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال لازمی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایس او پیز میں طے پایا ہے کہ گھروں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں گے اور پولیس کے علاوہ اگر غیر ملکی شہری نجی سیکیورٹی گارڈز رکھیں گے تو وہ بہتر کمپنی کے اور تربیت یافتہ ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیے:’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے

ترجمان سندھ حکومت نے کہا ہے کہ پولیس کے لیے بھتہ خور کا لفظ استعمال مناسب نہیں ہے، پولیس کا اگر کوئی اہلکار رشوت لیتا ہے تو اس کا ذاتی عمل ہے، ادارے کو اس میں ملوث نہ کیا جائے۔

دوسری طرف وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے بھی اس معاملے پر نوٹس لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت اور سنیئر پولیس افسر کو انکوائری افسر نامزد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ایس او پیز کے عین مطابق چائنیز کی سیکیورٹی کی پابند ہے، چینی شہریوں کی “فول پروف سیکیورٹی” کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ  نان۔سی پیک منصوبوں سے وابستہ چائینیز کو سیکورٹی فراہم کرنا  سندھ پولیس اور مقامی اسپانسرز کی ذمہ داری ہے، ایس اوپی پر عمل درآمد کے لیے اسپانسرز کو وقتاً فوقتاً آگاہ اور ایس پی یو کے افسران کی جانب سے چیک بھی کیا جانا ضروری ہے۔

ضیاء الحسن لنجار  نے کہا کہ چینی شہری سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر درپیش مسائل کے لیے سندھ پولیس سے رجوع کرتے ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو ایس او پی کے تحت محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

اس معاملے پر سندھ پولیس کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ سندھ پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس چینی مہمانوں کی حفاظت کے تناظر میں حکومت پاکستان اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر ہر صورت عملددرآمد کروانے کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیے:پاک چین کاروبار سے منسلک تاجروں کے لیے نئے قوانین لاگو، تاجر برادری میں بے چینی

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سندھ پولیس “فول پروف سیکیورٹی” انتظامات کے لیئے  ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی  ہے، سیکورٹی پروٹوکول کے پیش نظر ایس اوپی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اسپانسرز کو وقتافوقتا آگاہ اور SPU کے افسران کی جانب سے چیک بھی کیا جاتا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی لیپس اور گیپس کوچیک کیا جاتا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کو کسی بھی حوالے سے سیکیورٹی شکایات پیش آنے کی صورت میں فوری طور پر سینیر افسران چیک کرتے اور اس کے حل کو یقینی بناتے ہیں، سندھ پولیس حکومت پاکستان اور حکومت سندھ کی جانب سے چینی شہریوں کی حفاظت سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی تاکہ چینی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن کراچی میں چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائیکورٹ سے استدعا کی تھی کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتہ خوری سے تحفظ دلایا جائے بصورت دیگر وہ سندھ چھوڑ کر لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔ عدالت نے چینی سرمایہ کاروں کی درخواست پر متعلقہ حکام سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی کمپنیوں کا پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے کا عزم

جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 43 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

پاکستان میں تانبے، سونے، لیتھیم اور دیگر اہم معدنیات کی تلاش تیز، عالمی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سیاسی معاملات پر بات نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

ویڈیو

مالاکنڈ: نامکمل سڑک زحمت بن گئی، کام شروع ہی نہ کرتے تو بہتر ہوتا، شہریوں کی دہائی

بھارت کی سوچ چھوٹی، پاکستان مسلم دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں متحد کر سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ

7 ٹریلین ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری والی بات درست نہیں، غیر قانونی کان کنی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مشیر معدنیات خیبرپختونخوا

کالم / تجزیہ

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟