’ملاقاتوں پر تو زور ہے مگر پرفارمنس زیرو‘، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے ملاقات پر صارفین برہم

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فاسٹ بولر حارث رؤف کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملنے پارلیمنٹ پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اسے سیاسی ملاقات قرار دیا گیا اور اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ مغیث علی نے لکھا کہ حارث رؤف نے خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے، انہیں میڈیا نے دیکھ لیا تو وہ اچانک غائب ہوگئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس زیرو ہے، کیا ملاقاتیں میرٹ ہے؟

ایک صارف نے لکھا کہ حارث رؤف سے کرکٹ ویسے بھی نہیں کھیلی جارہی، سیاست شروع کر دیں، خواجہ آصف اپنی طرح انہیں بھی فون کرکے جتوا دیں گے۔

 ارم جعفری لکھتی ہیں کہ حارث رؤف وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملنے ان کے چیمبر میں جا رہے تھا میڈیا کو دیکھتے ہی ان کے رنگ فق ہو گئے، 2 گھنٹے خواجہ آصف کے ساتھ چیمبر میں رہے اور پھر اچانک غائب ہوگئے، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کھیل پر توجہ دینی نہیں ہے بس سیاسی ملاقاتیں کروا لو ان کرکٹرز سے۔

مہوش قمس نے لکھا کہ ویڈیو بنانے پر حارث رؤف پریشان نظر آئے اور ان کے ساتھ آئے ایک بندے نے کہا کہ ویڈیو اپلوڈ نا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان و زمبابوے کی کپتان فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم

پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میٹا کو نیو میکسیکو میں ٹرائل کا سامنا، فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ہماری جماعت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا اظہار تشویش

ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

ڈرونز سے ایران کی نگرانی، کیا کسی بڑے حملے کی خفیہ تیاریاں ہورہی ہیں؟

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری