چیف ٹریفک آفیسز لاہور نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ روزہ افطار کیا ہے۔
جمعرات کے روز چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاھور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ کینال مال چوک پر روزہ افطار کیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈویژںل ایس پی اور سرکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیےڈرائیونگ اسکول کھول دیا
سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل افسران کی ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ چوکوں میں افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا، ہمارے جوان آپ کی خدمت کے لیے حاضر رہتے ہیں اور افطار سڑکوں پر کرتے ہیں۔
رمضان میں بھی لاہور پولیس مستعد! جوانوں کے ساتھ افطار، عوام کے تحفظ کا عزم۔
ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے گول باغ، تھانہ شاد باغ میں جوانوں کے ساتھ افطاری کی۔
ایس پی بلال احمد نے جوانوں کے ہمراہ نیاز بیگ میں افطاری کی
جوان روزے کی حالت میں بھی اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ pic.twitter.com/0tPXVYuKWB— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) March 6, 2025
ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ افطار اور تراویح کے اوقات میں اضافی نفری تعینات کی گئی ھے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم ہو، ہمارا مقصد شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 سالوں سے غریبوں کو افطاری کرانے والے رمضان مہربان والے کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ تمام افسران کو خصوصی ہدایات ہیں کہ وہ فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ روزہ افطار کریں گے، رمضان المبارک کے دوران ٹریفک پولیس لاہور سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی جانفشانی سے سر انجام دیتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا اور ان کے سرغنہ کو گرفتار کیا جائے گا۔