سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیےڈرائیونگ اسکول کھول دیا

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مقامی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر مری روڈ پر چاندنی چوک میں ایک جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کے اصول سکھانا ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات اور روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب دنیا بھر میں کارآمد ہوگا

 نئے ڈرائیونگ اسکول میں پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل عبور حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی اضافی دقت کے قانونی طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں۔

یہ ڈرائیونگ اسکول اس نظریے کے پیش نظر قائم کیا گیا ہے کہ شہریوں کو سفری مشکلات سے بچایا جاسکے اور ٹریفک قوانین کی بہتر آگاہی دی جا سکے۔ نئے ڈرائیونگ اسکول کے ذریعے خواتین و مرد ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

 اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ محفوظ سفر اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ڈرائیونگ کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈرائیونگ اسکول کے قیام کا مقصد شہریوں کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تربیت دینا اور حادثات کی روک تھام میں مدد فراہم کرنا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ چاندنی چوک ڈرائیونگ اسکول میں داخلہ لینے کے خواہشمند شہری اپنی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کروائیں تاکہ وہ جدید اور محفوظ ڈرائیونگ کی عملی تربیت حاصل کرسکیں.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار