محسن نقوی کو گدھے اور گھوڑے میں پہچان کرنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو گدھے اور گھوڑے میں پہچان کرنی چاہیے، ایک سال کے لیے کرکٹ ایونٹس کو ملتوی کرکے ٹیلنٹ ہنٹ کروانا چاہیے۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں جو لوگ پرفارم نہیں کر رہے ہیں، انہیں ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ہمارے باؤلرز  بولنگ کروانا بھول گئے ہیں، بیٹسمین بیٹنگ کرنا بھول گئے ہیں۔ وہی پچ ہمارے لیے مشکل ہوجاتی ہے جس پر دوسرے بلے باز  بال اٹھا اٹھا کر باہر پھینک رہے ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کو گدھے اور گھوڑے میں پہچان کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سرجری سے زیادہ ٹیلنٹ ہنٹ کی ضرورت ہے۔ ایک سال کے لیے کرکٹ کے ایونٹس ملتوی کر کے ٹیلنٹ ہنٹ کروانا چاہیے اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانا چاہیے۔

’ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ہمارے کرکٹرز پارٹیاں کرتے ہیں،کمرشلز کرتے ہیں، وہ یہ سب کچھ کریں لیکن پرفارمنس بھی نظر آنی چاہیے۔ ویرات کوہلی سب  زیادہ مہنگا پلیئر ہے، وہ بھی  کمرشل کرتا ہے لیکن اس کی کارکردگی پر فرق نہیں پڑ رہا، ہمارے کرکٹرز کی کارکردگی پر بھی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

پنجاب حکومت کے اشتہارات پر ایک سیاسی جماعت کے دل جلوں اور یوٹیوبروں کو زیادہ تکلیف ہوئی ہے

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اشتہارات کے معاملے پر زیادہ تکلیف ایک سیاسی جماعت کے دل جلوں اور یوٹیوبروں کو ہوئی ہے۔ یہ ان کا بغض، تکلیف اور جلن ہے۔ جلن کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا۔

مریم نواز کی کارکردگی دکھانے کے لیے کیا کروں، کوئی کبوتر ہائر کر لوں، وہ چھٹی اٹھائے اور لوگوں کے گھروں میں پھینکواؤں کہ یہ مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی ہے، یا میں اور میرا ڈیپارٹمنٹ نکلے ہر گلی محلے میں اور لوگوں کے دروازے کھٹکھٹائے کہ ہماری چیف منسٹر نے ایک سال میں یہ کام کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی کارکردگی بتانا میرا کام ہے، وہ میں کر رہی ہوں۔ اشتہارات دینا میری ذمہ داری ہے۔ رانا ثناء اللہ کو مجھے ہی پوچھنا چاہیے تھا اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے۔ مریم اورنگرزیب سینئیر منسٹر ہیں شاید انہوں نے اس وجہ سے کہا ہو، اگر انہوں نے کچھ پوچھنا ہے تو مجھ سے پوچھیں۔ مریم اورنگزیب سینئیر منسٹر ہیں ان کی مشاورت سے ہی کام ہوتے ہیں۔

پرویز خٹک کے حوالے سے بات نہ کروں تو کچھ بہتر ہے

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کے حوالے سے کچھ نہ کہوں تو بہتر ہے۔ لیڈر شپ نے  اتحادی کے طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ان کو کابینہ میں لینا ہے تو ٹھیک ہے، کیا کہہ سکتے ہیں۔ اختیار ولی بہتر چوائس ہیں ان کو بھی ان کا حق ملے گا۔

نواز شریف مسلم لیگ ن کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے تمام ڈویژنز کے ایم پی ایز سے ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف آئندہ عوام کو اپنا رول ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وہ میڈیا پر نہیں آتے شاید اس لیے عوام کو لگتا ہے کہ وہ فعال انداز میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ وفاق ہو یا پنجاب ہر اقدام میں ان کی تجویز اور مشاورت شامل ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں ہے۔ اس جماعت نے 9 مئی کیا، پھر 25 مئی کیا، ان کے کارکنان ہاتھوں میں گن اور کیلوں والے ڈنڈے، پیٹرول بم پھینکتے ہیں۔ یہ سیاسی نہیں، دہشت گرد جماعت ہے۔ جب یہ سیاسی دھارے میں آئیں گے تو ان کو جلسے کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟