وائٹ ہاؤس میں ’کرپٹو سمٹ‘ کا انعقاد کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں گراوٹ کا باعث کیوں بنا؟

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز اپنا پہلا ’کرپٹو سمٹ‘ منعقد کیا، جس میں مختلف کرپٹو کمپنیوں کے سربراہان شریک ہوئے تاکہ نئی ٹرمپ انتظامیہ کے تحت بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے اس شعبے کے خلاف سخت قوانین کو کم کرنے کے لیے گفت و شنید کی جاسکے۔

تاہم، کرپٹو انڈسٹری سے وابستہ کچھ لوگوں نے سمٹ پر مایوسی کا اظہار کیا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر صنعت کے لیے زیادہ فعال حمایت کا اشارہ نہیں دیا، جس کے نتیجے میں کرپٹو کی قیمتیں جمعہ کے روز گر گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد کمی دیکھنے کو ملی اور یہ ہفتے کے اختتام پر تقریباً 7 فیصد کی کمی کے ساتھ 87,000 امریکی ڈالرز پر ختم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی طرف سے ’کرپٹو ریزرو‘ بنانے کے اعلان کے بعد کرپٹو کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ

اس عدم اطمینانی کی وجہ جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘ قائم کرنے کا فیصلہ تھا جس کے لیے انہوں نے ایک صدارتی حکمنامے پر دستخط بھی کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا کرپٹو کمیونٹی کی جانب سے شدت سے مطالبہ کیا جا رہا تھا، لیکن حکم نامے میں اشارہ دیا گیا کہ یہ ڈیجیٹل ریزرو صرف ان بٹ کوائنز کے ذخائر پر مشتمل ہوگا جو وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے پہلے ضبط کیے گئے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ایک علیحدہ ’ڈیجیٹل اثاثہ اسٹاک پائل‘ بھی بنایا جائے گا تاکہ بٹ کوائنز کے علاوہ دوسرے ضبط کردہ ڈیجیٹل ٹوکنز، جیسے ایتھریم اور ریپل کو محفوظ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: بلال بن ثاقب وزیر خزانہ کے چیف کرپٹو ایڈوائزر مقرر

تاہم، اس حکمنامے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ امریکی حکومت کب نئے کرپٹوکرنسی خریداری شروع کرے گی البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ یہ خریداری بجٹ-نیوٹرل طریقے سے ہوگی اور اس سے ٹیکس دہندگان پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے