خواتین کا عالمی دن: وزیراعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو خوشخبری سنادی

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائز سیکٹر (SME) میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے تحت جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں خواتین معاشرے کی معمار، گھروں کا ستون اور مستقبل استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو باوقاو روزگار اور اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھا لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز سیکٹر (SME) میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کے لیے ضروری سرمائے اور سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے یوتھ لون اسکیم سے خواتین کو کم لاگت قرضوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دیہی و دور دراز علاقوں میں تعلیم یافتہ و ہنر مند خواتین کو اپنے کاروبار سے با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے گھریلو صنعت سے منسلک خواتین کے کاروبار میں اضافے کے لیے انہیں ضروری تربیت کی فراہمی اور اس حوالے سے سہولت مراکز قائم کی ہدایت بھی کی۔

سہولت مراکز و تربیتی سینٹرز تک خواتین کی رسائی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہاکہ گھریلو و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کے سہولت مراکز و تربیتی سینٹرز تک خواتین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے گھریلو و چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل و سفارشات مرتب کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

کمیٹی خواتین کو اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے لیے ضروری اقدمات پر سفارشات جلد وزیراعظم کو پیش کرےگی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو بااختیار اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کو باوقار روزگار اور اپنے کاروبار کی فراہمی کے لیے حکومت تمام تر ضروری وسائل و تربیت فراہم کرے گی۔ خواتین کے کاروبار میں اضافے اور تربیت کے لیے سہولت مراکز تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ یوتھ لون اسیکم کے ذریعے خواتین کو اپنے کاروبار کے لیے کم لاگت قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں خواتین کا عالمی دن: غزہ میں حاملہ خواتین کو ’قبل از صدی‘ جیسے حالات کا سامنا

اجلاس میں وزیراعظم کو سمیڈا کے تحت مائیکرو، سمال اور میڈیم اینٹرپرائز کی ترقی کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟