چیمپیئنز ٹرافی فائنل: کیا انڈیا کو دبئی میں ’ہوم ایڈوانٹیج‘ حاصل ہے؟

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سب کی نظریں چیمپیئنز ٹرافی کے انتہائی فائنل پر لگی ہوئی ہیں، کیونکہ شائقین کرکٹ اور ماہرین اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ اہم میچ سے پہلے بھارتی ٹیم نے 3 دن کے آرام کے بعد جمعہ کی شام دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگ شروع کی۔

یہ بھی پڑھیںچیمپیئنز ٹرافی فائنل:انڈیا کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی زخمی

بھارت کے کلیدی بلے باز بشمول روہت شرما، شمبھن گل اور ویرات کوہلی وسیع بیٹنگ سیشنز میں مصروف رہے، اور اس دوران ہوا کے حالات میں اسپنرز اور پیسر دونوں کا سامنا کیا۔ اسی دوران ویرات کوہلی گھٹنے کے قریب گیند لگنے سے معمولی سے زخمی بھی ہوئے۔

علاوہ ازیں بھارتی ٹیم کے ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول اور رویندر جڈیجا جیسے پاور ہٹرز نے باؤنڈری سے آگے طاقتور ہٹ کی مشق پر توجہ دی۔

بولنگ کے محاذ پر ہندوستانی اسپنر ورون چکرورتی نے اپنا زیادہ تر وقت فیلڈنگ مشقوں کے لیے وقف کیا، انہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی پوزیشننگ اور چستی پر کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ فائنل میں وکٹ کیسی ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا

تربیتی سیشن سے پہلے بھارت کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ ان کی ٹیم دبئی میں ’ہوم ایڈوانٹیج‘ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں فائدہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ جیت کا انحصار کارکردگی پر ہوتا ہے، اگر ہم اچھا کھیلتے ہیں تو جیت جاتے ہیں، اگر ہم نہیں کرتے تو ہم ہار جاتے ہیں۔ یہ کہنا کہ  دبئی میں ہمارا فائدہ ہے، بے بنیاد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل