پاکستانی کھانے پکانے کے لیے خواتین کو اکثر گھنٹوں کچن میں کام کرنا پڑتا ہے، جس دن مہمانوں نے گھر آنا ہوتا ہے، اس دن تو خواتین کا پورا دن ہی کچن میں گزر جاتا ہے۔
آج ہم آپ کے لیے چاول بنانے کی ایک ایسی ریسیپی لائے ہیں جو نہ صرف چٹ پٹی اور چٹخارے دار ہے بلکہ اسے بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگتا ، صرف 30 منٹ میں آپ چٹ پٹے چاول بنا کر مہمانوں کو پیش کر سکتی ہیں۔
اجزا
بوائل چاول۔۔۔۔۔ کپ
املی کا پانی۔۔۔۔۔ آدھا کپ
ثابت لال مرچیں۔۔۔۔۔3عدد
تازہ کڑی پتہ۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
دال چنا۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
دال ماش۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
مونگ پھلی۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
سرسوں کے بیج۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
میتھی کے دانے۔۔۔۔۔ کھانے کاایک چوتھائی چمچ
ہینگ۔۔۔۔۔ایک چٹکی
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
نمک۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
پسا ہوا گڑ۔۔۔۔۔ کھانے کاایک چوتھائی چمچ
ہلدی پاؤڈر۔۔۔۔۔ کھانے کا ایک چوتھائی چمچ
بنانے کا طریقہ
1۔جس برتن میں چاول پکانے ہوں، اس میں تیل ڈال کر گرم کر لیں۔ تیل میں مونگ پھلی، دال چنا اور ماش کی دال ڈال کر بھونیں۔
2۔مونگ پھلی،دال چنا اور ماش کی دال جب بھون لیں اور ان کا ہلکا سا رنگ بھی تبدیل ہو جائے تواس میں کڑی پتہ، ثابت لال مرچ اور سرسوں کے بیج شامل کر کے مکس کر لیں۔
3۔اب اس میں ہینگ،لال مرچ پاؤڈر،ہلدی پاؤڈر اور نمک شامل کریں اور بھون لیں۔
4۔اب اس مصالحے میں گڑ اور املی کا پانی شامل کریں اور اس وقت تک بھونیں جب تک مصالحے میں ہلکی سی گریوی نہ بن جائے۔
5۔گریوی بن جانے کے بعد اس میں چاول ڈالیں اور مصالحے میں مکس کر لیں۔
آپ کے مزیدار املی سے بنے چٹ پٹے چاول تیار ہیں۔