راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ذاکر خان نامی شخص نے مسلح افراد کے ہمراہ الیکٹرک آرا مشین سے ناصر خان کی گردن کاٹنے کی کوشش کی۔ آرا گرنے سے شہری ناصر زخمی اور ملزم فرار ہوگیا۔ درخواست کے باوجود پولیس ملزموں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔
مزید پڑھیں: لال کرتی، پاکستان بننے سے پہلے کا راولپنڈی کیسا تھا؟
بریکنگ نیوز
تھانہ نصیر آباد کے حدود کشمیر لائن پشاور روڈ ذاکر خان نامی شخص کا ہمراہی دو مسلع افراد ناصر خان نامی شخص پر حملہ
ذاکر خان نے الیکٹرک آرا مشین سے ناصر خان کی گردن کاٹنے کی کوشش کی مگر کٹر اس کے ہاتھوں سے گر گیا اور ناصر خان کی ٹانگ پر گہرا زخم لگا دیا
جبکہ زاکر… pic.twitter.com/6UFTxdj8e9
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) March 8, 2025
تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود کشمیر لائن پشاور روڈ پر ذاکر خان نامی شخص نے 2 مسلح افراد کے ہمراہ شہری ناصر خان پر حملہ کیا۔ ملزم ذاکر خان نے الیکٹرک آرا مشین سے ناصر خان کی گردن کاٹنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: تجاوزات کا خاتمہ، متاثرین کے لیے وینڈر زون بنائے جائیں گے
کٹر گرنے کے باعث شہری ناصر خان کی ٹانگ پر گہرا زخم آیا۔ذاکر خان مسلع افراد کے ہمراہ فرار ہوگیا۔ زخمی شہری کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تھانے میں درخواست دیے جانے کے باوجود تھانہ نصیر آباد پولیس تاحال ملزمان خلاف ایکشن لینے میں ناکام ہے۔