لندن: بگ بین ٹاور پر چڑھنے والا فلسطین کا حامی شخص 16 گھنٹے بعد گرفتار

اتوار 9 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن کے مشہور بگ بین ٹاؤر پر چڑھنے والے شخص کو بالآخر 16 گھنٹے کی کوششوں کے بعد اتار لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

لندن میٹرپولیٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے اس واقعے کو اختتام تک پہنچانے کے لیے لندن فائر بریگیڈ سروس کے ساتھ مل کر کام کیا اور خصوص اہلکاروں کو تعینات کیا تاکہ کسی انسانی جان کو نقسان پہنچنے کے امکان کو کم سے کم کیا جاسکے۔

مذکورہ شخص نے طویل گفت وشنید کے بعد کہا کہ وہ اپنی شرائط پر نیچے اتر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: واشنگٹن میں اسرائیل مخالف مظاہرے، کانگریس سے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ

یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک شخص فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہوئے اور فلسطینی جھنڈا لہرا کر لندن کے ہائی سیکیورٹی علاقے ویسٹ منسٹر میں واقع مشہور بگ بین ٹاؤر پر چڑھ گیا۔

نوجوان کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی نے اطراف کی سڑکیں بند کردیں، جبکہ پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے کہا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ نوجوان کو نیچے اتارتے ہوئے صورت حال کو قابو کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: فلسطینی صحافیوں نے غزہ کوریج پر یونیسکو کا آزادی صحافت کا عالمی ایوارڈ جیت لیا

جب پولیس نے نوجوان کو نیچے اتارنے کے لیے مداخلت کی تو اس نے دھمکی دی کہ ایسا کرنے کی صورت میں وہ مزید اوپر چڑھ جائے گا۔

اس دوران فلسطین کی آزادی کے حامی دیگر لوگ بھی فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے اطراف میں پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کے ٹاور پر چڑھنے کے بعد پیدا شدہ صورت حال کے باعث قریب ہی واقع برطانوی پارلیمنٹ کے تمام ٹور منسوخ کردیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp