نادر خان کے پوڈ کاسٹ سے واک آؤٹ کیوں کیا؟ نادیہ خان نے بتا دیا

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نادیہ خان ایک معورف اداکارہ اور میزبان ہیں جو مختلف چینلز پر نظر آتی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، وہ اپنے خیالات کے اظہار میں خاصی بے باک ہیں، سو جو کچھ ان کے ذہن میں آتا ہے وہ بے دھڑک بول دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان سے کیا رشتہ ہے؟ چاہت فتح علی خان بول پڑے

کچھ عرصہ قبل نادیہ خان کا یوٹیوبر نادر علی سے جھگڑا ہوا تھا۔ تب انہوں نے اعلان کیا تھا کہ نادر بہت نامناسب سوالات پوچھتا ہے اور وہ اس کے پوڈ کاسٹ میں کبھی نہیں جائیں گی۔

اب نادیہ خان نے ایک نجی چینل پر انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نادر علی کے شو سے اس لیے واک آؤٹ کیا کیونکہ وہ نامناسب سوالات کر رہے تھے اور وہ اسے برداشت نہیں کر سکیں۔

اس موقع پر ژالے سرحدی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سنیتا مارشل سے ایک نامناسب سوال کیا اور انہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی وی مارننگ شوز کیوں دم توڑ رہے ہیں؟ نادیہ خان کا تجزیہ

نادیہ خان نے کہا کہ اداکاروں کو اپنی سنیارٹی کا احساس کرنے کی ضرورت ہے اور ان لوگوں کو ایسے سوالات کرنے نہیں دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp