یوزویندر چاہل کی آر جے مہوش کے ساتھ تصاویر وائرل، صارفین کی قیاس آرائیاں

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل کو اپنی اہلیہ دھناشری سے علیحدگی کی خبروں کے بعد مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش کے ساتھ دبئی اسٹیدیم میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یوزویندر چاہل اور آر جے مہوش کو دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے اور جیت کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا، ان کی ایک ساتھ کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

وائرل ویڈیو میں آر جے مہوش نے سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنی تھی جبکہ یوزویندر چہل سیاہ جیکٹ اور میچنگ ٹی شرٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔

واضح رہے کہ یہ جوڑی دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی، ان کی ملاقات کووڈ-19 وبا کے دوران ہوئی تھی، جب یوزویندر چاہل نے دھناشری سے ڈانس سیکھنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ بھارتی کرکٹر گزشتہ کئی عرصے سے اہلیہ دھنشری ورما سے طلاق کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں، تاہم جوڑے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

اس سے قبل دھناشری کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ کوریوگرافر پراتیک اتکر کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ جوڑی کے علیحدہ ہونے کی خبروں کے حوالے سے بعض ذرائع کا دعویٰ تھا کہ دھنا شری کے کسی اور سے تعلقات شروع ہوگئے ہیں اس لیے وہ یوزویندر سے علیحدگی چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp