آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی شامل ہیں؟

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی انڈیا کے حصے میں آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والی 8 ٹیموں میں سے صرف 3 ٹیموں کے کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے شاندار اختتام پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا پیغام دیا؟

آئی سی سی کی جانب سے 12 رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کھیلنے والی دو ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا، جبکہ میزبان پاکستان کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے ویرات کوہلی، شر یاس آئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، جبکہ ٹیم کے 12ویں کھلاڑی بھارت کے اکشر پٹیل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp