چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

روہت شرما کی قیادت میں فاتح بھارتی ٹیم اس اہم آئی سی سی ایونٹ میں ٹرافی کے ساتھ ساتھ بڑی انعامی رقم کی بھی حقدار ٹھہری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی جو 62 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے۔

فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز دیے گئے جو 31 کروڑ کی لگ بھگ رقم بنتی ہے۔

اس کے علاوہ سیمی فائنل تک پہنچ کر ہارنے والی جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیموں 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز جبکہ اس ٹورنمنٹ میں 7ویں پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز یعنی 3 کروڑ 91 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہری۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘