چیمپیئنز ٹرافی کی فائنل تقریب میں پاکستان کو کیوں نظرانداز کیا گیا، آئی سی سی نے وضاحت کردی

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کی انعامی تقریب کے موقع پر پی سی بی کے حکام کی اسٹیج پر عدم موجودگی پر آئی سی سی کا مؤقف سامنے آگیا۔

پاکستان چونکہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا میزبان تھا، تاہم اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی عہدیدار موجود نہیں تھا، پی سی بی نے اس معاملے پر آئی سی سی سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپیئنز کا فائنل ختم ہونے کے بعد جب فاتح ٹیم کو ٹرافی اور دیگر ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تو اس موقع پر چیئرمین آئی سی سی جے شاہ، صدر بھارتی کرکٹ بورڈ راجربینی، سیکریٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی نمائندے کو اسٹیج پر آنے کی دعوت نہیں دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کی وہاں موجودگی کے باوجود انہیں اسٹیج پر نہیں بلایا گیا۔

اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سخت برہم ہیں اور آئی سی سی کو خط لکھ کر وضاحت طلب کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے کہ میزبان پاکستان کو کیوں نظرانداز کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی فائنل کے موقع پر دستیاب نہیں ہوں گے، اس لیے سمیر احمد سید پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ آئی سی سی کے حکام ہی اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ اختتامی تقریب میں کس کو اسٹیج پر دعوت دی جائےگی۔

پی سی بی کے کسی عہدیدار کو اختتامی تقریب میں شامل نہ کرنے کے بعد ہونے والی قیاس آرائیوں پر اب آئی سی سی کا مؤقف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو فائنل کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم انہوں نے شرکت نہیں کی۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ فائنل تقریب میں قوانین کے مطابق میزبان بورڈ کے سربراہ، نائب صدر یا سی ای او کو مدعو کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی کا چیمپیئنز ٹرافی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کس ٹیم کے کتنے کھلاڑی شامل ہیں؟

آئی سی سی کے بیان کے مطابق بورڈ کے دیگر عہدیدار اگر موقع پر موجود بھی ہوں تو انہیں اسٹیج پر نہیں بلایا جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بےنقاب

پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی وڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 14 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟