ہنڈائی نشاط نے کون سا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے؟

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنڈائی نشاط نے مقامی طور پر تیارکردہ سوناٹا فے ہائبرڈ برآمد کرکے پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔

کمپنی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی تیار کردہ ہنڈائی سوناٹا فے ہائبرڈ کی پہلی کھیپ 4 مارچ کو سری لنکا بھیجی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کا امتراج ہنڈائی سوناٹا این لائن پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟

ہنڈائی نشاط کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ یہ یونٹس پاکستان میں تیار کیے گئے تھے، جو اس صنعت کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے جو روایتی طور پر درآمدات پر انحصار کرتی ہے۔

خصوصیات اور کارکردگی

سونتا فے ہائبرڈایلومینیم فرنٹ گرل، ڈوئل ایل ای ڈی پروجیکشن لیمپ، اور لاوا ایل ای ڈی ٹیل لائٹس کے ساتھ ایک جدید بیرونی حصہ پیش کرتی ہے۔

اس میں 19 انچ کے الائے وہیلز اور آل وہیل ڈرائیو کے ساتھ ہٹرک ہائبرڈ بھی شامل ہیں جبکہ اس کے اندر ایس یو وی پریمیم مواد، ایپل کار پلے  اینڈرائیڈ آٹو اور حفاظتی خصوصیات جیسے بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ کے لیے 360 ڈگری کیمرہ بھی نصب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی نشاط کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی

گاڑی میں سیٹیں کشادہ اور ہوا کے گزرنے کا خاص انتظام ہےہائبرڈ سسٹم سے تقویت یافتہ سوناٹا فے ہائبرڈ میں 227 ہارس پاور اور 350 این ایم ٹارک انجن نصب ہے۔ یہ متعدد ڈرائیونگ موڈز اور شہر میں 16 کلومیٹر فی لیٹر اور ہائی ویز پر 12.5 کلومیٹر فی لیٹر کی متاثر کن ایندھن کی کارکردگی پیش کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل

2025: بھارتی روپیہ ایشیا کی سب سے کمزور کرنسی قرار، مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید

تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟

پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، بسنت منانے سے متعلق آرڈیننس جاری

افغان طالبان رجیم کے تحت انسانی حقوق کی پامالیاں اور بڑھتی غربت، افغان عوام مشکلات کا شکار

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟