وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے شوگر ملوں کے اندر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
پیر کو وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق صارفین کو ریلیز فراہم کرنے کے لیے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شکر کی درآمد سے مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیوں؟
حکومت کا مؤقف ہے کہ شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد مقامی منڈی میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور صارفین کو مناسب نرخوں پر چینی فراہم کرنا ہے۔