ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیوں؟

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175 سے 180 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 8 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومت نے شوگر ملز کے اصرار پر اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور دوسری جانب رمضان کا مہینہ بھی نزدیک ہے، اس وجہ سے چینی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

حکومت نے ملک بھر میں چینی کی اضافی مقدار موجود ہونے اور قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی یقین دہانی پر گزشتہ سال جون سے اکتوبر 2024 کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن اور اکتوبر کے بعد 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی اجازت دی تھی۔

رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران سب سے زیادہ چینی افغانستان کو 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالر مالیت کی برآمد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کی قیمتوں کا تعین صوبے کریں گے، لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے چینی کو سستے بازاروں میں 130 روپے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، شوگر ملز نے سستے بازاروں میں تو چینی 130 روپے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت بے قابو ہو گئی ہے، ایک ہی ماہ میں فی کلو 40 روپے کا اضافہ ابھی صرف ایک جھلک ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ چینی کی قیمتیں طلب اور رسد کی بنیاد پر مارکیٹ کی قوتیں طے کرتی ہیں، اس وقت رمضان کی آمد سے قبل سٹے باز زیادہ منافع کے لیے چینی کی قیمتوں سے متعلق افواہیں مارکیٹ میں پھیلارہے ہیں جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:چینی کی قیمت میں اضافہ ناقص گورننس کا عکاس ہے، اسحاق ڈار

’چینی کی لاگت میں مسلسل اضافے کے باوجود اس وقت بھی دنیا کی سب سے سستی چینی ہم لوگ ہی بنا رہے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں