وزیراعظم کا چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے شوگر ملوں کے اندر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایف بی آر، ایف آئی اے اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں، شوگر کرشنگ سیزن شروع ہورہا ہے، اس لیے شوگر ملوں اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کا سب سے بڑا کوٹہ الاٹ

وزیراعظم نے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں ہوسکے گی اور قیمتوں میں توازن رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ کیمروں کے ذریعے شوگر ملوں کے پیداواری عمل اور ذخیرہ اندوزی پر نظر رکھی جائے گی اور سیلز ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

شہباز شریف نے کہاکہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس، تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش

وزیراعظم نے کہاکہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ