عازمین حج کی بائیو میٹرک 28 اپریل تک مکمل کر لی جائے گی: وزرات مذہبی امور

بدھ 26 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود  نے حج امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری مذہبی امور کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حجاج کرام کی بائیو میٹرک 28 اپریل تک مکمل کر لی جائے گی جب کہ عازمین حج سے کارآمد پاسپورٹ بھی 28 اپریل تک طلب کر لیے گئے ہیں۔

سیکرٹری مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام 10 حاجی کیمپوں کے زیر انتظام حج تربیت اور انتظامی امور کی تربیت کا آغاز کل 27 اپریل سے ہو گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 20 مئی سے حج پروازوں کا آغاز ہو جائے گا اور پاکستان سے آخری حج پرواز 21 جون کو روانہ ہو گی۔

بریفنگ میں وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سعودیہ عرب میں ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

سنیٹر طلحہ محمود نے  بریفنگ کے موقع پر کہا کہ حجاج کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حج انتظامات کی برقت تکمیل کے لیے دن رات کام کرنا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی