چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہونے والی اختتامی تقریب میں اسٹیج پر ایونٹ کے میزبان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نمائندگی نہ ہونے پر سوشل میڈیا پربحث چھڑ چکی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد فائنل کے دن دبئی میں موجود تھے تاہم انہیں میچ کے بعد اختتامی تقریب کے لیے پوڈیم پر مدعو نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

اطلاعات کے مطابق اس اہم معاملے کو پی سی بی نے آئی سی سی کے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا تھا تاہم اب آئی سی سی کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے وضاحت پیش کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم وہ فائنل میچ دیکھنے کے لیے دبئی نہ آسکے۔

آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ فائنل تقریبات میں اسٹیج پر صرف ایونٹ کے میزبان کرکٹ بورڈ کے سربراہوں کو مدعو کیا جاتا ہے، اختتامی تقریب میں دعوت دینے کا قاعدہ تمام ٹورنمنٹس کے لیے ایک جیسا ہی ہے اور چیمیئنز ٹرافی میں بھی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کے اسٹیڈیم میں ہوتے ہوئے بھی انہیں اسٹیج پر نہ بلانے کی وجہ آئی سی سی کا پروٹوکول ہے جس کے مطابق صرف کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، صدر، نائب صدر یا سی ای او کو ہی اسٹیج پر مدعو کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں اسٹیج پر آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ روجر بیننی اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے سی ای او روجر ٹوؤس موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟