این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کردیا

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن یعنی این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ سروس ابتدائی طور پر دو بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:این ایل سی کی قازقستان سے دبئی تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل

سروس کے اجرا کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ پر تقریب کا منعقد کی گئی جس میں این ایل سی کے سینیئر حکام، شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس ضمن میں مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے، فی الحال بحری جہاز 11 سو 20 فٹ مساوی کنٹینر شپ کے ذریعے 10 روزہ راؤنڈ ٹرپ شیڈول پر کام کرے گا۔

کسی بھی پاکستانی ادارے اور شپنگ لائن کی جانب سے کراچی سے خلیج تک  یہ پہلی سروس ہے ،کراچی، جبل علی، دبئی اور دمام، سعودی عرب کے درمیان سامان کی بحری راستوں کے ذریعے بلا تعطل نقل و حرکت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی آم کی وسط ایشیائی ریاستوں تک ترسیل، این ایل سی کا کنٹینر تاشقند پہنچ گیا

ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس سروس میں پاکستانی روپوں میں سلوٹ پیمنٹ کلیکشن کی سہولت موجود ہے، جس سے برآمد اور درآمد کنندگان کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے۔

مذکورہ بحری سروس حکومت کی خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی فروغ کی پالیسی کے حصہ ہے، جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درآمد و برآمد کنندگان کےلیے کاروبار کو وسعت دینے اور نئے صارفین تک مؤثر طریقے سے رسائی کے مواقع فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے