عمر اکمل اپنے بیٹے کو پاکستان  کے لیے کرکٹ کیوں نہیں کھیلنے دیں گے؟

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمر اکمل پاکستان کے بہت مشہور کرکٹر ہیں، اپنی جارحانہ بلے بازی سے لے کر اپنے سوشل میڈیا شینیگنز تک وہ ہمیشہ کسی نہ کسی چیز کے لیے خبروں میں رہتے ہیں۔ وہ اپنی بات پر قائم رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اپنے مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کرنے سے نہیں کتراتے۔

یہ بھی پڑھیں: ’توجہ چاہیے بھائی صاحب کو‘، اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے عمر اکمل کی ٹویٹ وائرل

بلے باز  نے نجی ٹی وی کے شو میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں،عمر اکمل نے کہا کہ ان کے بیٹے کو کرکٹ کھیلنا پسند ہے لیکن وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ وہ پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اپنے ہی کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا، وہ بہت سی مشکلات سے گزرے ہیں اور انہوں نے وہ کیس جیت لیا ہے جو ان کے خلاف دائر کیا گیا تھا لیکن بورڈ نے پھر بھی ان کی 7 سال کی پروفیشنل کرکٹ ضائع کردی،اس لیے وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کا اپنا بیٹا ایسی تکلیف سے گزرے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل شو میں کیوں رو پڑے؟

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے پی سی بی کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی کوشش کی جس پر چیئرمین کی ٹیم نے ان کے ساتھ بہت  بدتمیزی کی اور انہیں محسن نقوی سے ملنے اور اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

عمراکمل نے کہا کہ ایسے رویے سے دل ٹوٹ جاتا ہے،  بورڈ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کی وجہ سے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp