چیمپیئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بیٹر شمبن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا

چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا نمبر ہے، جبکہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح بھارتی ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی 3 درجے ترقی حاصل کی ہے اور وہ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ اسکالٹز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بدستور نویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈرز کی کیٹیگری افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ افغان ٹیم کے ہی محمد نبی کا دوسرا نمبر ہے، اس کے علاوہ زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں صائم ایوب کا ری ہیب جاری، فزیکل ٹریننگ شروع کردی

آل راؤنڈرز میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ