صائم ایوب کا ری ہیب جاری، فزیکل ٹریننگ شروع کردی

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کا ری ہیب جاری ہے جنہوں  نے صحتیاب ہوکر فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد جِم کرنا شروع کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری کے شکار صائم ایوب اب صحتیاب دکھائی دے رہے ہیں،اور وہ قومی ٹیم میں واپیس کے لیے کوشاں ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صائم ایوب مختلف مشقیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان اور صائم ایوب کب تک فٹ ہوسکیں گے؟ پی سی بی نے بتادیا

یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں  علاج کے لیے لندن بھیجا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp