آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، کون سرفہرست ہے؟

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے،  بھارت کے شبمن گل اور پاکستان کے بابراعظم بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، بیٹنگ رینکنگ میں بھارتی بلے باز شبمان گل پہلی جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن چوتھے اور بھارت کے ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولنگ رینکنگ

بولنگ رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

 بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ اسکالٹز پانچویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر چوتھے نمبر پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر حقوق اور شمولیت کے عزم کا اعادہ

پوپ لیو کا یورپ میں پھیلتے ‘اسلام سے خوف’ پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی میں کیا فرق ہے؟

امریکا: افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟