ٹریفک حادثے کا شکار خاتون 6 روز بعد گاڑی سے زندہ برآمد

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یہ کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہوگی، امریکا میں کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون ٹریفک حادثے کے 6 دن بعد گاڑی سے زندہ حالت میں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘

یہ واقعہ امریکا کی ریاست انڈیانا میں پیش آیا، جہاں 41 سالہ خاتون بریونا کاسیل گھر سے لاپتہ ہوگئی تھیں، تاہم بعد میں معلوم ہوا ان کو ٹریفک حادثہ پیش آگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو گاڑی چلاتے ہوئے نیند آگئی اور اس دوران گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی حادثے کے بعد جس جگہ پر جاکر پھنسی وہاں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ان کی مدد کے لیے بھی نہ آ سکا۔

حادثے کے 6 روز بعد ایک شخص کا وہاں سے گزر ہوا تو اس نے دیکھا کہ ایک خاتون گاڑی میں پھنسی ہوئی ہے اور مدد کے لیے پکار رہی ہے۔

جس شخص نے خاتون کو گاڑی میں پھنسے دیکھا وہ اس علاقے میں ڈرینج کے آلات پر کام کر رہا تھا، اس نے فوراً اپنے سپروائزر سے رابطہ کیا جو ایک قریبی قصبے کے فائر چیف بھی تھے۔

پھر دونوں نے مل کر خاتون کو گاڑی سے زندہ حالت میں نکال لیا، اور طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا، جہاں وہ آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں غزہ: تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد بچے کو زندہ نکال لیا گیا

خاتون کے والدین کے مطابق ان کی بیٹی کا موبائل فون بیٹری نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوگیا تھا، اس دوران وہ مدد کے لیے چیختی رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 333 رنز بناکر آؤٹ

کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟

بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید اسموگ، پنجاب حکومت متحرک

صہیب مقصود کے ساتھ کروڑوں کا مبینہ فراڈ، حکومت پنجاب کی فوری کارروائی

بلوچستان کی شاہراہیں موت کی راہیں: 5 سال میں 77 ہزار حادثات، 1700 سے زائد اموات

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ