آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز (Neil Hawkins)نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور اسے یرغمال بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آسٹریلیا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں نیل ہاکنز (Neil Hawkins)نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
The Australian Government condemns the attack and hijacking of the #JaffarExpress Train in Balochistan province in Pakistan. We offer our deepest sympathies to all those affected. Australia stands with Pakistan at this difficult time. #Bolan
— Neil Hawkins (@AusHCPak) March 13, 2025
واضح رہے کہ منگل 11 مارچ کو بولان میں دہشتگردوں نے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی 29 افراد کوئٹہ منتقل
سیکیورٹی فورسز نے طویل آپریشن کرکے 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ دہشتگرد حملے میں 21 مسافر اور 4 سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے تھے۔