پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کہہ رہا ہے کہ میری جان کو غیر ملکی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پورے ملک پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان تین لوگوں سے خطرہ ہے جن کا نام میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد لیا تھا یہ وہی 3 +3 ہیں جن کی میں نے ایک ویڈیو بیان میں نشاندہی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیر آباد حملے کا الزام ایک مذہبی انتہا پسند پر ڈالنے کی کوشش کی گئی اسی طرح اب غیر ملکی ایجنسیوں کا نام لے کر دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Interior Min says my life is under threat from foreign agencies. Let me make it clear to entire country that the only threat to my life is from the 3 ppl I named after Wazirabad assassination attempt. Same 3, + 3 more I have identified in a video statement, tried to eliminate me
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 26, 2023
عمران خان نے کہا کہ 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلکس میں بھی انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں قوم پر یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے قتل کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی ہوں گے جن کی میں نشاندہی کرچکا ہوں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اصل میں یہ لوگ گھبرائے ہوئے ہیں کہ اگر میں دوبارہ اقتدار میں آ گیا تو ان کا احتساب کروں گا اس لیے ان کی کوششیں ہے کہ مجھے قتل کر دیا جائے۔