پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ وہ اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کریں گے کیوںکہ جن کے لیے وہ یہ سب کرتے تھے انہوں نے اب ان کی ٹرولنگ شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے پارٹی سے کیوں نکالا گیا؟ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر عمران خان کی کال آئی تو ان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل چلے جائیں گے۔
https://Twitter.com/RebelByThought/status/1900101176856588514
’انہوں نے جو نکالا ہے، وہ خو ہی سوچیں، اب نکالا ہوا واپس نہیں آرہا۔۔۔اڈیالہ سے خان سے اگر ملاقات کے لیے بلاوا آتا ہے پھر میں خان کے پاس جاؤں گا، باقی یہ سارے جتنے لوگ ہیں (انہیں میں) کسی قطار یا گنتی میں شمار ہی نہیں کرتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں:شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کا معاملہ غیر اہم قرار دیدیا
جمعرات کو وزیر دفاع خواجہ آصف کے چیمبر میں مختصر ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اب تو چیمبروں میں سب سے ملاقاتیں ہوں گی کیونکہ اب ان کے اوپر کوئی قدغن نہیں۔
’اپنوں نے پرایا کردیا ہے، اب تو میرے کسی کے چیمبر میں جانے پر کسی کے سوال کا حق ہی نہیں بنتا۔۔۔اب نون (لیگ) والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، کوئی معاہدہ نہیں ہوا لیکن جن کے لیے کرتا تھا وہ میری ٹرولنگ کررہے ہیں۔‘