جنڈولہ: خوارج کا سیکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خوارج نے جمعرات کو جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے اضلاع کے سنگم پر جنرل ایریا جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصور کرلیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو فوجیوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا جس کی وجہ سے خوارج کو دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کو احاطے کی دیوار سے ٹکرانے پر مجبور ہونا پڑا۔

پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ایک خودکش بمبار سمیت تمام 10 خوارج کو چوکی کی دیوار کے باہر سے ہی جہنم روانہ کر دیا۔

مزید پڑھیے: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی آپریشن کے دوران 3 برقعہ پوش مرد خوارج ہلاک

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو تلاش کرکے جہنم واصل کرنے کے لیے صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp