خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج (4 مارچ کو) افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دیا۔ فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملے نے ہلاک کر دیا اور باقی ماندہ دہشت گردوں کو محصور کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور قریب گھر کی چھت منہمدم ہونے سے معصوم لوگوں کے زخمی اور شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 6 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔