بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔

ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پروازوں کی پیرس روانگی کے موقع پر جاری متنازع اشتہار، ادارے نے معذرت کرلی

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے  306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے 6 پہیوں میں سے ایک غائب ہے۔

مزید پڑھیں:جدید اسمارٹ فونز اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے ملازمین معطل، شوکاز نوٹسز جاری

پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے کراچی ایئرپورٹ سے جمعرات کو شام 7 بجکر 59 منٹ پر، مقررہ وقت سے ایک منٹ پہلے اڑان بھری، اور مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل رات 9:15 پر بحفاظت اپنی منزل لاہور پہنچی۔

ذرائع کے مطابق یہ عام طور پر غیر معمولی پرواز تھی، کیونکہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد طیارے کے معائنے سے یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ پچھلا ٹائر غائب تھا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے پاکستان کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟

پی آئی اے نے انتظامیہ نے اسٹینڈرڈ پروٹوکول کے تحت نہ صرف  مذکورہ طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا، بلکہ فلائٹ راڈار کے مطابق اس فلائٹ کا بطور پی کے 229 عمان، مسقط، کی پرواز بھی منسوخ کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ