فرشی شلوار کا بخار: یہ پہناوا کس کے لیے موزوں، ماریہ بی نے بتادیا

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرشی شلوار تازہ ترین ٹرینڈ ہے جو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے اور یہ ہر ڈیزائنر کے نئے کلیکشن میں فرشی شلوار شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض، سعودی عرب میں پاکستانی لباس کی مقبولیت، بڑھتا ہوا رجحان

لڑکیاں اس رجحان کے بارے میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر ریلز بھی بنا رہی ہیں۔ تاہم بہت سے لوگ اس کے شوقین نہیں ہیں اور اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ عید کی دھوم دھام کے بعد بہت سی خواتین تازہ ترین فرشی شلوار فیشن کے بارے میں متجسس ہو گئی ہیں۔

فرشی شلوار ہے کیا؟

یہ زمین پر بکھری ہوئی، وسیع پائنچوں والی روایتی شلوار عیدالفطر کا سب سے نمایاں فیشن آئٹم بن چکی ہے۔

 فیشن برانڈز، معروف ڈیزائنرز اور اداکارائیں سبھی اسے اپنا چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہیں۔

فرشی شلوار کی تاریخ مغلیہ دور سے جا ملتی ہے جہاں یہ شاہانہ لباس کا حصہ تھی۔ اس کا نام فارسی لفظ فرش سے لیا گیا ہے جس کا مطلب زمین ہے کیوں کہ یہ شلوار فرش تک جاتی ہے اور کبھی کبھار اس پر گھسٹتی بھی ہے۔

ماضی میں بھی یہ ٹرینڈ کبھی کبھار مختصر مدت کے لیے واپس آتا رہا ہے لیکن سال رواں میں یہ ایک مکمل فیشن موومنٹ بن چکا ہے تاہم کچھ لوگ اب بھی اسے ایک معین جسمانی ساخت کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔ یعنی یہ خاص طور پر سرو قد اور دبلی پتلی خواتین کے لیے۔

حال ہی میں معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے بھی اس رجحان کی وضاحت کرتے ہوئے ایک تفصیلی ویڈیو بنائی ہے۔

ماریہ بی کے مطابق یہ فیشن ایک مخصوص قسم کے جسم کو پورا کرتا ہے۔

مزید پڑھیے: خوش لباس یمنیٰ زیدی کی ڈریسنگ پر مداح خفا کیوں ہوئے؟

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرشی شلوار سب کے لیے نہیں ہے۔ مثال کے طور پر میں اسے ہر روز اپنی نوعمر بیٹی پر پسند کروں گی لیکن میں اسے ہر وقت پہننا پسند نہیں کروں گی کیوں کہ میری عمر 45 سال سے زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ یہ ان لڑکیوں کے لیے بھی مناسب ہے جو لمبی اور دبلی ہیں نہ کہ ان کے لیے جن کا قد چھوٹا یا نارمل ہو یا جو خمیدہ جسم کی مالک ہو۔

فیشن کے شوقین افراد اور لڑکیوں کا خیال ہے کہ یہ فیشن ہر کسی کے لیے نہیں ہے اور زیادہ پسندیدہ بھی نہیں ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ فیشن چند مہینوں میں غائب ہوجائے گا کیونکہ یہ بالکل بھی پریکٹیکل نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp