190 ملین پاؤنڈز سے بننے والی دانش یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات سے کم نہ ہوگی، وزیراعظم

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی بہترین تعلیم، اساتذہ اور اپنے تحقیقی مراکز کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی۔

اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنس کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے کم درجے کی یونیورسٹی نہیں ہوگی، اللہ نے چاہا تو اس کا پہلا سیکشن 14 اگست 2026 کو کام شروع کردے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے 190 ملین پاؤنڈز سے دانش یونیورسٹی بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شباز شریف نے شرکا سے کہا کہ دنیا میں آپ کے جاننے والے قابل افراد ہیں، ہم ایک نظام بنا رہے ہیں جس کے ذریعے ہم آپ کی مدد لیں گے تاکہ بہترین افراد کو اس جامعے کا حصہ بنایا جاسکیں۔

انہوں نے دانش اسکولوں کے بارے میں کہا کہ پنجاب کے وہ بچے اور بچیاں جو ذہین و فطین ہونے کے باوجود ان کی مالی حالت کمزور تھی، انہیں دانش اسکولوں میں مفت اور بہترین تعلیم ملی۔ لوگوں نے اپنی اچھی تنخواہیں چھوڑ کر دیہی علاقوں کا رخ کیا اوربچوں کو پڑھایا، ان بچوں کو ہم تعلیم نہیں دیں گے تو گلیوں کی دھول میں گم ہوجائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دانش یونیورسٹی کے لیے 100 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے، اس پر 190 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔ اس کے آپریشنز سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ اس یونیورسٹی میں داخلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگا اور پاکستان کے تمام صوبوں سے بچے پڑھنے آئیں گے، جو صاحب حیثیت ہیں وہ اپنی فیس ادا کریں گے جن کے پاس وسائل نہیں انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ مستحق طالب علموں کی مفت تعلیم کے لیے انڈاؤمنٹ فنڈ بنایا جائے گا جس میں حکومت 10 ارب روپے جمع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول: پاکستان میں بچوں کو معیاری تعلیم میسر نہیں، جین میرٹ کا افتتاحی خطاب

ان کا کہنا تھا کہ اس جامعے کے سیکشنز جدید ترین ہوں گے اور عمارت کو سنگ مرمر کے بجائے مغل طرز تعمیر پر بنایا جائے گا۔ اس کے بورڈ آف گورنر کے لیے نام تجویز کیے گئے ہیں، کوشش ہوگی کہ قابل ترین ذہن اس کا حصہ بنیں۔ یہ منصوبہ ہر حوالے سے پاکسان کی تقدیر بدل دے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یونیورسٹی کے لیے پیسے حکومتی خزانے میں جمع کرانے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

ویڈیو

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان