ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر روہت شرما نے خاموشی توڑ دی

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی 2025 جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں ایونٹ کا فائنل میچ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تاحال اپنے مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ روہت شرما 2 ماہ بعد 38 سال کے ہونے والے ہیں، ان سے متعلق خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ورلڈکپ 2027 سے قبل ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: روہت شرما کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل اہمیت اختیار کرگیا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا بتانا تھا کہ میں اس فارمٹ سے ریٹائر نہیں ہورہا ہوں، یہ اس لیے بتارہا ہوں تاکہ آگے افواہیں ختم ہوں، مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، جو چل رہا ہے چلے گا۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 83 بالز میں 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع سے خبر دی تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے

بھارتی اخبار نے یہ بھی بتایا کہ دورہ آسٹریلیا سے واپسی پر کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگارکر نے مستقبل سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ اور روہت شرما سے تبادلہ خیال کیا اور اپنے ارادوں سے آگاہ کیا جس پر نہ بورڈ نے اعتراض کیا اور نہ ہی روہت شرما نے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی