کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس واقعے کو انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چین اس دہشت ناک حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی کونسل کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، تمام ممالک سے پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل
چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چین ہر طرح کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہے، اور اس پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم دہشگردوں سے لڑنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان اپنے عوام اور عالمی برادری کے تعاون سے دہشتگردی کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر سکتا ہے۔
چینی قونصل جنرل نے کہاکہ سی پیک کی تعمیر کے لحاظ سے 2025 ایک اور اہم سال ہے، پچھلے چند عشروں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کی بنیاد پر ہماری کوشش ہوگی کہ سی پیک منصوبوں کے لیے اعلیٰ ترین ماحول پرپیشرفت کریں۔
انہوں نے کہاکہ سی پیک کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی کاروباری شخصیات میں تعاون فروغ پائےگا اور لوگوں کے درمیان رابطے بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ کچھ روز قبل دہشتگردوں نے کوئٹہ سے بلوچستان جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے میں حملہ کیا تھا، اور اس دوران 21 مسافروں کو شہید کردیا تھا۔ جبکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھی 4 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔