نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 21 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ 19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے 21 افراد کورونا کے شکار نکلے۔ کورونا کے شکار 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے 6 مریض جبکہ ملتان میں 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 90 فیصد رہی ہے۔